فیول ایڈجسٹمنٹ، نیپرا نے نومبر کیلئے بجلی 4.30روپے مہنگی کردی

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4روپے 30پیسے فی یونٹ اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق جنوری کے بلوں میں ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔