کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ،کراچی میں علی زیدی بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں،کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔عامر لیاقت نے کہا کہ بہت اچھی اچھی باتیں ہوئیں،بہت دل کی باتیں ہوئیں ،کچھ باتیں اختلافی تھیں جو ان کو بتائیں کہ کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے ،کراچی کے لوگ علی زیدی کے نامزد کردہ صدر اور سیکریٹری جنرل کو قبول نہیں کررہے ،تو انہوں نے پوچھا اسد عمر صاحب وغیرہ سے تو ان کو احساس ہوگیا کہ غلط ہوا ہے یہ فیصلہ ۔نہ میں نے پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ،یہیں رہونگا لیکن یہاں رہ کر لوگوں کو چھوڑونگا نہیں جو غلط کام کرتے ہیں ۔ کراچی میں علی زیدی صاحب بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،خان صاحب نے کہہ دیا چھوڑ دو ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں ،جو عمران خان کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔
کراچی بھارت سے خصوصی طیارے کی کراچی آمد، 12 مسافر لیکر دبئی روانہ،ترجمان سی اے اے کاکہناہےکہ طیارہ بھارتی ہے...
لندن برطانیہ نے نئی موڈرناویکسین کی منظوری دے دی جو اومی کرون کے خلاف موثر ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق میڈیسن...
اسلام آباد ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت آج...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پورا سندھ بیچارگی، محرومی اور کسمپرسی...
اسلام آباد وزیرتخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ریاست عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن...
لاہور، اسلام آباد پنجاب حکومت نے 25 مئی کو خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا۔صوبائی وزیر...
اسلام آباد، اٹک امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے، وفاقی و صوبائی...
کراچی افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے نامکمل ترقیاتی منصوبے مکمل...