وزیراعظم کے 3فروری سے دورۂ چین کی تفصیلات جاری

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بارے میں تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق چین کی قیادت کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کو بیجنگ جائیں گے۔وزیراعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جبکہ اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت تمام امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوہری جنگ روکنے، ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کے لیے سلامتی کونسل مستقل ارکان کا مشترکہ بیان قابل ستائش ہے۔