اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم عمران خان کل ہفتہ واری تعطیل کے باوجودہفتہ کو ایف بی آر کی انعامی تقسیم کا آغاز کرینگے۔ اس کیلئے خصوصی تقریب وزیراعظم آفس آڈیٹوریم میں منعقد کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایف بی آر پی او ایس رجسٹرڈ رٹیلرز سے شاپنگ کرنے والے صارفین کو اگلے ماہ کی 15تاریخ کو پہلا انعام 10لاکھ روپے‘ دوسرا انعام (دو انعامات) پانچ پانچ لاکھ روپے‘ تیسرا انعام اڑھائی اڑھائی لاکھ روپے کے چار انعامات‘ چوتھا انعام پچاس پچاس ہزار روپے کے ایک ہزار انعامات دیا کریگا۔ اس کیلئے عوام کو پی او ایس رجسٹرڈ رٹیلرز سے نہ صرف شاپنگ کرنا ہو گی بلکہ رٹیلرز سے پکی رسید لیکر آسان ٹیکس موبائل ایپ کے ذریعے سسٹم میں ڈالنا ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان کل ایف بی آر کی تاریخ ساز انعامی تقسیم کا آغاز کرینگے جس کے دوران ہزاروں خوش نصیبوں کو کمپیوٹر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات ملیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے فنانس ایکٹ 2021ء کے ذریعے متعارف کرائی گئی انعامی سکیم کے خدوخال اپنی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر تیار کئے ہیں۔
راولپنڈی آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہےکہ کرپشن میں ملوث افراد کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل...
اسلام آباد سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو...
اسلام آبادامن کی نوبل یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر...
اسلام آباد وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ ہاؤس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 20 کے چیف سائنٹفک آفیسر حفیظ اللہ کو پاکستان سائنس فائونڈیشن کے...
راولپنڈی امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کےبل پر دستخط کر دیے ،امریکا میں ایک ہفتے کے اندر قومی سلامتی پیکج کو...
راولپنڈی محکمہ اسپشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر کے 17 ہسپتال میں نئے ایم ایس تعینات کردئیے، ان مین ڈاکٹر...