زیرسمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سست روی کا شکار

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) بحر ہند میں زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے،اس حوالے سے پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں بحر ہند کے ایک مقام پر خرابی پیدا ہونے سے بعض انٹرنیٹ صارفین کو زیادہ کام کے اوقات کے دوران انٹرنیٹ کی سپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سسٹم میں اضافی ایڈ ہاک بینڈ وتھ شامل کرنے سمیت دیگر اقدامات کر لئے گئے ہیں، انٹرنیٹ خدمات کی مکمل طور پر جلد از جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات جا ری ہیں۔