اومیکرون کے بعد اگلے سال کوروناکیسز کم ہوجائینگے،بل گیٹس

14 جنوری ، 2022

واشنگٹن(خبرایجنسی،مانیٹرنگ نیوز)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہےکہ کورونا کی قسم اومیکرون کی لہر ختم ہونے کے بعد اگلے سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئینگے،دنیا بھر میں طبی نظام کو چیلنج کا سامنا ،بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد غیر ویکسین شدہ ہیں۔ بل گیٹس نے پیشگوئی کی کہ کورونا کی قسم اومیکرون کی لہر ختم ہونے کے بعد اگلے سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئیں گے،بل گیٹس سائنسدان یا ڈاکٹر نہیں لیکن وہ اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کب اور کیسے ختم ہوگی تو بل گیٹس نے کہا کہ اومیکرون کی لہر سے دنیا بھر کے ممالک کے طبی نظام کو چیلنج کا سامنا ہے، اس سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جن کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی، ایک بار جب اومیکرون کی لہر ختم ہوگی تو باقی سال میں ہم کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھیں گے اور یہ بیماری سیزنل فلو جیسی ہوجائے گی۔