متاثرین ہائوسنگ پراجیکٹ کا اپارٹمنٹس یا رقم واپسی کا مطالبہ

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع ایک ہائوسنگ پراجیکٹ کے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں انکے بک کروائے جانے والے اپارٹمنٹس یا لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائیں بصورت دیگرسی ڈی اے، سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہونگے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرین کی کور کمیٹی کے اراکین محمد ایاز خان، اسحاق اسماعیل، بدر منیر، سید قیوم شاہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے افسران کیساتھ ملی بھگت کرکے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں متاثرین نے احتجاج بھی کیا۔