کلر سیداں،کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق

14 جنوری ، 2022

کلر سیداں (نمائندہ جنگ)کمرے میں گیس بھرجانے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کی بیٹی کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے بچا لیا گیا۔ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سروہا چوہدریاں میں پیش آیا جہاں سوات کے رہائشی میاں بیوی اور ان کی بیٹی شدید سردی کے باعث رات کو کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سو گئے اور اس دوران کمرے میں کاربن مونو اکسائیڈ بھر جانے سے 75 سالہ رسل خان اور ان کی 65 سالہ اہلیہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی اوربے ہوش ہو جانے والی خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا جہاں اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کر نے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔