سانٹھانوالی بازار میں متعدد دکانوں میں چوری‘ چندہ باکس کا بھی صفایا

14 جنوری ، 2022

کوٹلی ستیاں (نمائندہ جنگ) سانٹھانوالی بازار میں چور متعدد دکانوں اور چندے کے بکس کا صفایا کر گئے۔ متعدد تاجروں انار حسین، اظہر محمود، خطاب حسین، نذیر احمد کی دکانوں کے تالے توڑے گئے اور مسجد کے ڈبے سمیت دیگر سامان چوری کیا گیا۔ صبح متعدد دکانیں کھلی دیکھ کر ایک ڈرائیور کو شک گزرا تو چوری شدہ مال کی پوٹلی لیکر ویگن کی سیڑھیوں پر سوار مشکوک شخص کے حوالے سے دکانداروں کو آگاہ کیا جنہوں نے پولیس کو فون کر کے اسے پکڑوا دیا۔