ورکرز ویلفیئرفنڈز میں خوردبرد ریفرنس میں بریت درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سیکرٹری افتخارالرحیم کے خلاف ورکرز ویلفیئرفنڈز میں مبینہ خوردبرد ریفرنس میں بریت درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے شریک ملزمان سید امجد اور رانا محمد ارسلان کی جانب سے دائر بریت درخواستوں کو جواب کیلئے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت18جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔