ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،موبائل فونز سے محروم

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،سر قہ با الجبر ،نقب زنی ،راہزنی ،چوری ،فراڈ اور خیانت مجرمانہ کی 80وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ4کاریں،ایک ٹینکر اور 22مو ٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔اسلام آباد پولیس نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پہلے درج نہ ہونے والے واقعات کے 92مقدمات بھی درج کئے۔ روات سے عطا ء محمد کے گھر سے موٹر سائیکل، 3 گھڑیاں اور قیمتی سامان، صدر واہ سے علیان عباس اور اس کے دوستو ں سے گن پوائنٹ پر نقدی، تین موبائل اور موٹر سائیکل چھین لئے گئے۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بنی سے بلال رزاق کا موبائل ،نیو ٹاؤن سے محمدسعید کی بیو ی کا موبائل،صادق آبادسے اسد علی کا موبائل اور نقدی ، عندلیب کا موبائل فون اور نقدی، محمدظریف کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی، کینٹ سے بلال شاہ کا موبائل ، عزانذیر کا موبائل، عابد خان سے نقدی، فزانعیم کا پرس، نعمان یعقوب کا موبائل ،نصیر آباد سے وقار علی کا موبائل اور نقدی، سول لائن سے چوہدری ثاقب عنائت سے نقد ی ا ور طلائی زیورات، سول لائن سے خالد ندیم کا موبائل ، تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے بابر علی کا موبائل، ارشد علی کی دوکان سے نقدی اور قیمتی سامان، عامر نذیر کا موبائل ، رانا محمد اصغر کے گھر سے زیورات، ٹیکسلا سے غالب ارشاد خان کو رہائشی کمرہ میں یر غمال بنا کر نقدی اور زیورات، صدر واہ سے عمران شہزاد کے گھر سےقیمتی سامان،صدر واہ سے عرفان نذیر کے گھر سے قیمتی سامان، نعمان اعجاز کا موبائل ، رمیز ثاقب کے مال مویشی،خیال بہادر سے نقدی، گو جرخا ن سے حنیف زما ن کا موبائل اور نقدی، صدر بیرونی سے سید اسما عیل حسین کی چھت سے ڈیش انٹینا، صدر بیرونی سے محمد عا طف مغل کے پلاٹ سے سریا اور 200 بلاک، صدر بیرونی سے حما د عزیزسے 43 ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین لیے گئے ۔مختلف تھانوں میں بھاری مالیت کے چیک ڈس آنر کے مقدمات بھی درج کر لئے گئے ۔ تھانہ آب پارہ کے علاقے سے ڈینیل کی گاڑی کے چاروں ٹائر، ترنول کے علاقے میں انور کی دکان کے باہر سے بلٹ مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ، رمنا کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے شاہد کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی وطلائی زیورات، تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں عبدالقدوس کی جیب سے موبائل ،عباس کی جیب سے موبائل اور نقدی ،شہزاد ٹاون کے علاقے میں احمد کی دکان سے نقدی ، قمر کا موبائل اورنقدی ، راجہ شہباز کی گاڑی کی بیٹری، تھانہ کورال کے علاقے میں آصف خان کی پینافلیکس شیٹس، سہالہ کے علاقے میں احسان کا موبائل، عنایت کا موبائل چوری ہوگیا۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے میں واقع کچہری میں اویس اور نیلم سمیت تین نے سلطان کو پسٹل دکھا کر دھمکایااور موبائل چھین لیا۔ مارگلہ کے ہی علاقے میں سعید سے موبائل اور نقدی، تھانہ ترنول کے علاقے میں عرفان سے موبائل ،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں فرخ سے نقدی ،تھانہ آئی ایریاکے علاقے میں ولید سے موبائل ، عامر سے موبائل، سبزی منڈی کے علاقے میں ماجد سے نقدی و موبائل رحمان سے موبائل،معظم سے موٹرسائیکل شکور سے موٹرسائیکل اور نقدی، تھانہ نون کے علاقے میں نصر اللہ سے موبائل اور نقدی ، فرقان سے موبائل اور نقدی، شہزاد ٹاون کے علاقے کوثر کے گھر گھسنے والے دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی ،کھنہ کے علاقے میں منعم سے موبائل اویس سے موبائل ،کورال کے علاقے میں کامران سے موٹرسائیکل، قیصر سے لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیاگیا۔