منشیات فروشی کے الزام میں 6خواتین گرفتار

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ گولڑہ پو لیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6خواتین کو گرفتار کر لیا ۔ ان پر الزام ہےکہ وہ جھونپڑیوں میں منشیات کا دھندہ کرتی تھیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ گولڑہ پولیس نے سیکٹر ای الیو ن میں شہر یو ں کو چاقوں کے وار سے زخمی کر نے والے دو ملزمان زبیر خان اور یوسف خان کو گرفتار کرلیا۔