وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد یقینی بنا یا جا ئیگا، اعجا ز احمد قر یشی

14 جنوری ، 2022

اسلا م آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا جا ئیگا، اداروں کے نظام کی اصلاح اور عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے کو ششیں تیز کی جا ئیں گی، ملک کے دور دراز اور پسما ندہ علا قوں تک محتسب کا دائر ہ کار وسیع کیا جا ئیگا۔ انہوں نے انو سٹی گیشن افسروں پر زور دیا کہ وہ عام آ دمی کی خد مت اور ان کی شکا یات کے ازالے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر یں۔وہ گز شتہ روز وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کی صو رتحال کا جا ئز ہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدا رت کر رہے تھے۔ اجلا س میں وفاقی محتسب کے سیکر ٹر ی اعجاز احمد خاں اور عملد رآمد ونگ کے سر برا ہ سینئر ایڈ وائزر شعیب احمد صد یقی کے علا وہ اعلیٰ ا فسران نے شر کت کی۔