پانچ لڑکیوں سمیت 6افراد اغواء

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پانچ لڑکیوں سمیت 6افراد اغواء ہو گئے ۔تھانہ سہالہ کے علاقے سے تیرہ سالہ بچے اور جوانسالہ لڑکی کو اغواکرلیاگیا۔عرفان کے بھتیجے استقامت عمر تیرہ سال اور نسیم کی دختر (م) کو نامعلوم نے اغواء کرلیا۔ تھانہ ٹیکسلا کی حدود سے مہتاب کی ہمشیرہ (ا )، واہ کینٹ سے محمد حفیظ کی بیٹی (م) ، سول لائن سے مجاہد حسین کی بیٹی (و) گھر سے 6تولے زیور،نقدی اور موبائل، کلر سیدا ں سے صاحب داد کی بیٹی (ن) کو عنصر محمود نے اغواء کر لیا۔