اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا

14 جنوری ، 2022

چکوال(نمائندہ جنگ) محلہ کشمیر کالونی ڈھڈیال سے دو لاکھ روپے اور لاکھوں کا سونا چوری کرلیا گیا۔ محمد ندیم مرزا نے پولیس کو بتایا کہ فیملی ممبران گھر کو تالے لگا کر پنڈی چلے گئے جب واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کا پچھلی سائیڈ والا دروازہ کھلا ہوا تھا ، پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ لاکر میں موجود 2لاکھ روپے اور تین تولے زیورات نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے تھے ۔