3افراد گرفتار ، دو دکانیں سر بمہرہزاروں روپے جرمانے

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب3افراد کو گرفتار کرلیا ۔2دکانیں سیل کر دی گئیں ۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر41ہزار800 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔