9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) نوسالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹرکو اہل علاقہ نے شور پڑنے پر پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔تھانہ سبزی منڈی پولیس کو (ب)نے بتایاکہ ملزما ن آصف اور بلا ل جو ٹرک کے ڈرائیوراور کنڈیکٹر ہیں نے اسکی نو سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہوگئے اور ملزمان کو پکڑ لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔