حاجی نواز کھوکھر کی برسی کے موقع پر پارلیمنٹ کی جامع مسجد میں قرآن خوانی

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد میں سابق ڈپٹی سپیکر حاجی محمد نواز کھوکھر کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ، سینٹ اور قومی اسمبلی اراکین اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی ، خطیب اور امام مولانا احمد الرحمٰن نے اپنے خطاب میںحاجی نواز کھوکھر کی اسلام دوستی اور پاکستان سے محبت کے حوالے سے واقعات بیان کئے ۔