ڈپٹی کمشنر فلو کا شکار،سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہوسکے

14 جنوری ، 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی فلو کا شکار ہوگئے ،تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ آج متوقع ہے۔علالت کے باعث وہ جمعرات کو سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو بھی پیش نہیں ہوسکے۔