شہری کوڑا کرکٹ ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں، آر ڈبلیو ایم سی

14 جنوری ، 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےبرفباری کے موقع پرمری میں صفائی کےانتظامات کئے،سڑکوں پر برف ہٹانے کیلئے ورکرز کی اضافی نفری تعینات ہے،برف کے خاتمے کیلئے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جاتا ہے تاکہ راستے کھلے رہیں اور آمدو رفت میں کسی قسم کی کوئی پریشانی پیش نہ آئے، چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ اور ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے مقامی شہریوں اور آنیوالے سیاحوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں ،سڑکوں ، نالیوں،اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں۔