اے آئی جی خیبر پختونخواکے گھر چوری کے ملزم کیخلاف مقدمہ عدم ثبوت پر ختم کر کے رہائی کا حکم

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے اے آئی جی خیبر پختونخوا محمد وصال فخرسلطان راجہ کے گھر چوری کے مقدمے میں گرفتار نامزد ملزم صابرعلی کی عدم ثبوت پر مقدمہ ختم کر کے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ محمد وصال فخرسلطان راجہ کے گھر کام کرنے والے سہالہ ٹریننگ سینٹر کلاس فور ملازم کے خلاف اے آئی جی کی اہلیہ نے چوری کا مقدمہ درج کروایا تھاجس میں صابر علی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد مجسٹریٹ محمد شعیب اختر نے عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ ختم کردیا۔