جمہوریہ کانگوکےچیف آف لینڈ فورسز کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار )جمہوریہ کانگوکےچیف آف لینڈ فورسزلیفٹینینٹ جنرل سکابوےاسِندہ فال نےآج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی-معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔