نااہلوں کی چیخوں سے انکی تکلیف کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے،شہباز گل

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگی، حکومت مافیاز سے نمٹنا اچھے طریقے سے جانتی ہے۔جمعرات کو شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کا بیان ان کی منافقت کا ایک اور ثبوت ہے،ماضی میں ذخیرہ اندوزی جیسے گھنائونے فعل آپ کے زیرِ نگرانی ہوتے رہے ہیں،اپنے بیانات کے ذریعے ذخیرہ اندوزی کو شہہ دینا ہی آپکا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی بحران پیدا کرنے کی یہ آپکی کوشش ناکام ہوگی، انہوں نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ 3 سال سے مافیاز کو نکیل ڈالی ہے،نااہلوں کی چیخوں سے انکی تکلیف کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔