ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سےایم ڈی پارکو کی ملاقات، پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے منیجنگ ڈائریکٹر پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) شاہد محمود خان نے جمعرات کو ملاقات کی۔ملاقات میں حب میں پارکو کے تعاون سے قائم کی جانے والی حب ریفائنری ، بلوچستان میں ایل پی جی اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نیچرل گیس کے ذخائر میں تیزی سےکمی ہو رہی ہے جس سے ملک میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ ایل پی جی ایک ماحول دوست توانائی کا ذریعہ ہے ۔