پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل

14 جنوری ، 2022

لندن( اے ایف پی) برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید سمیت مختلف ایشائی افراد شامل ہیں،اس سلسلے میں قیاس آرایاں ہو رہی ہیں جن افراد کا نام لیا جارہا ہے ان میں برطانیہ کے پہلے ہندو چانسلر رشی سناک ، سیکریٹری خارجہ لز ٹرس ، سابق صحافی مائیکل گووز، سابق سیکریٹری صحت جیرمی ہنٹ، پریتی پٹیل ، ڈومینک راب بھی شامل ہیں تاہم 52 سالہ ساجد جاوید ایک پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں۔