اسلام آباد (طارق بٹ) ECP کی اسکروٹنی کمیٹی کا سپریم کورٹ کے فیصلے سے رجوع، فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام صرف وفاقی حکومت ہی لگا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فنڈنگ اور غیر اعلانیہ اکاؤنٹس کو الگ کرنے میں اپنا مینڈیٹ اور کام کا دائرہ کارسپریم کورٹ کے ایک فیصلے سے اخذ کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام صرف وفاقی حکومت ہی لگا سکتی ہے ۔ یہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواست پراس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 16دسمبر 2017 کو سنایا تھا۔ عباسی نے عدالت عظمیٰ سے ڈیکلیریشن کی درخواست کی تھی کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔دیگر دعووں کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک غیر ملکی امداد یافتہ جماعت ہے؛ اس کے چیئرمین کے مالیاتی غلط بیانات، غلط استعمال اور چوری کی تحقیقات کی جائیں؛ اور اس کے ٹیکس گوشواروں اور اثاثوں کے اعلانات کی چھان بین کے لیے ایک جامع اور تفصیلی تحقیقات شروع کی جائیں۔ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے اور ای سی پی کی جانب سے اسے تفویض کردہ ٹی او آرز سے اپنا مینڈیٹ اور کام کا دائرہ اخذ کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم بنیاد ڈالتا ہے اور متعدد ذرائع سے اس کے سامنے رکھے گئے ڈیٹا اور دستاویزات کی جانچ اور تجزیہ کے لیے کمیٹی کو بنیاد فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی رکن سے مخبر بننے والے اکبر ایس بابر نے دسمبر 2014 میں سیاسی جماعتوں کے رولز کے رول 6 کے ساتھ پڑھے گئے پی پی او کے آرٹیکل 6 کے تحت ای سی پی میں درخواست دائر کی۔ ای سی پی نے جنوری 2015 میں اس کیس میں کارروائی شروع کی لیکن متعلقہ ریکارڈ جمع کرانے اور جانچنے میں طویل تاخیر اور پہلا تاثر ہونے کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ دریں اثناء رپورٹ کا کہنا ہے کہ اسی طرح کا معاملہ 2016 میں سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف عباسی کی درخواست پر اٹھایا تھا۔ ای سی پی نے مارچ 2018 میں بابر کی شکایت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 3 مارچ 2018 کو تشکیل دی گئی اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی سے بار بار اپنے اندرون ملک اور بیرون ملک بینک اسٹیٹمنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا۔ تاہم وہ اسے جمع کرانے میں ناکام رہی۔ کمیٹی نے ای سی پی کی منظوری کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے بینکوں سے یہی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا۔بینکوں سے مطلوبہ معلومات اور پی ٹی آئی سے دستاویزات حاصل کرنے کے بعد کمیٹی نے دونوں فریقین کے وکلاء کی مدد سے جانچ پڑتال شروع کی۔ اس نے پی ٹی آئی سے مکمل معلومات مانگی لیکن غیر ملکی بینک اسٹیٹمنٹس اور امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک میں رقوم کی وصولی کے ذرائع سمیت ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ا گرچہ اسکروٹنی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اس نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق کام کیا، اس نے پی ٹی آئی کے متعدد اکاؤنٹس، غیر اعلانیہ بینک اکاؤنٹس وغیرہ کی تفصیلات کو روکنے کے لیے کوئی جرمانہ نہیں بتایا ہے۔ وہ اس پر بھی خاموشی ہے کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے ای سی پی کو دیا گیا کوئی وعدہ غلط ثابت ہوا تو کیا ہوگا۔
ماسکوپیوٹن کا منصوبہ کامیاب ، روسی کرنسی کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا،غیرملکی کمپنیوں...
لاہورپاکستان مسلم لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کی مذمت نہیں بلکہ...
اسلام آباد/لاہورتحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الزام لگا تے ہو ئے کہا کہ آئی جی پنجاب شریف خاندان کا ذاتی...
ابو ظہبی متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا صحت کی دیکھ بھال کا نظام...
اسلام آباد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ احمد اللہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ، ضلع شیرانی کے جنگل میں لگی...
بھلوال برٹش پاکستانی یاسر اقبال برطانیہ کے شہر پینڈل کے میئر منتخب ہوگئے۔ وہ بھلوال کے چک تین شمالی کے...
لاس اینجلسجنوبی کیلیفورنیا کی سان بر نار ڈینو کانٹی میں پارٹی کے دوران ایک شخص ہلاک اور 8دیگر زخمی ہو...
یروشلمبائیں بازوکی عرب رکن پارلیمنٹ غائدہ رناوی زوبی حکومتی اتحادمیں واپس آگئیں،غائدہ رناوی زوبی نےگزشتہ...