اسلام آباد ( طاہر خلیل ،فاروق اقدس) منسٹر انکلیو میں چیئرمین سینٹ کی رہائشگاہ پر دن بھر تعزیت کا سلسلہ جاری رہا، سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنمائوں نے صادق سنجرانی سے انکے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر تعزیت کی،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا،خورشید شاہ کی سربراہی میں شیری رحمٰن، نیئر حسین بخاری اورقمر زمان کائرہ پرمشتمل پیپلزپارٹی کے وفد، مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین، آصف کرمانی ، سینیٹر افنان اللہ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیراعلی کے پی محمود خان ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی وزراء اوروزرائے مملکت شیخ رشید، اسد عمر، محمدمیاں سومرو، زبیدہ جلال، علی محمد خان، شاہ محمود قریشی ، پیر نور الحق قادری ،عون عباس ، محمد ایوب آفریدی سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،اے این پی کے رہنمائوں ، بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے بھی صادق سنجرانی سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، چیئرمین سینٹ سے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ،سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ، متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دیگر نے بھی اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین سینیٹ آج بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ پر صبح دس بجے سے مغرب تک چھوٹے بھائی کی تعزیت اور دعا کیلئے موجود ہونگے۔
کوئٹہقائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے آئین کے آرٹیکل 109کے تحت بلوچستان اسمبلی کااجلاس جمعرات کو...
اسلام آباد 2002سے 2013ء کے دوران نیب سے پلی بارگین حاصل کرنے والے 182سرکاری ملازمین کی فہرست سینٹ میں پیش کر دی...
نئی دہلیبی جےپی وزرائے اعلیٰ نےمسلم مخالف اقدامات کوکارنامہ قرار دیدیا، ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے...
کراچی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت پریس کی آزادی کا تحفظ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے ڈی جی، آئی ایس پی آر ، میجر جنرل بابر افتخار سے راولپنڈی...
کابلافغان طالبان نے ہوائی اڈوں کے انتظامات عرب امارات کے سپرد کرنےکامعاہدہ کرلیا،طالبان کےنائب وزیراعظم...
کراچی ہم پولیو کے خاتمے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے لیکن پھر بے احتیاطی ہوئی اور تین کیسز سامنے آگئے۔ تحقیقات...
اسلام آباد پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی...