پاک بحریہ کا سمندر میں مشترکہ آپریشن غیر قانونی شراب برآمد،ملزمان گرفتار

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد( وقائع نگار )انٹیلی جنس پر مبنی ایک مشترکہ آپریشن میں، پاکستان بحریہ نے پاکستان کسٹمز، بلوچستان کیساتھ مل کر بلوچستان کے ساحل کے قریب سمندر میں شراب کی 4600 بوتلیں پکڑ لیں۔ ضبط کی گئی شراب کی مالیت تقریباً 70 ملین روپے ہے۔ بعد ازاں ضبط شدہ شراب، سمگلنگ کے جہاز اور پکڑے گئے اہلکاروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔