اوگرا کرپشن ریفر نسدو شریک ملزمان کے وارنٹ جاری

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق وغیرہ کے خلاف 52 بلین کی مبینہ خردبرد ریفرنس میں طلبی کے باوجود غیر حاضری پر دو شریک ملزمان کے وارنٹ جاری کردیئے۔ جمعرات کو سماعت کے دوران توقیر صادق کی جانب سے نیب گواہ امتیاز پر جرح کی گئی جس کے مکمل ہونے پر عدالت نے نیب گواہ سرمد اسلم کا بیان قلمبند کیا، عدالت نے طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر ریفرنس کے دو شریک ملزمان سعد بن خالد اور حافظ مدثر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت20 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔