تل ابیب(نیٹ نیوز) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی دو افسران کو ہلاک کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعہ ’فرینڈلی فائرنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ وادی اردن میں اوز بریگیڈ کا ایلیٹ کمانڈو ایگوز یونٹ ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور آئی ڈی ایف نے غلطی سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 28سالہ میجر اوفیک ہارون اور 26 سالہ میجر اتمر الہار کے اہلخانہ کو مطلع کیا گیا۔ ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ ’یونٹ میں موجود ایک سپاہی نے فلسطینیوں کے ممکنہ حملے کے تناظر میں صورتحال کا صحیح تعین نہیں کیا اور اس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی افسران ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد انہیں ایک اور فوجی نے گولی مار دی۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ کوئی واقعہ نہیں ہے جو جنگی مشق کے دوران پیش آیا ہو، ایسا نہیں ہے کہ مشق کے دوران ہمارے ہی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں‘۔
کوئٹہقائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے آئین کے آرٹیکل 109کے تحت بلوچستان اسمبلی کااجلاس جمعرات کو...
اسلام آباد 2002سے 2013ء کے دوران نیب سے پلی بارگین حاصل کرنے والے 182سرکاری ملازمین کی فہرست سینٹ میں پیش کر دی...
نئی دہلیبی جےپی وزرائے اعلیٰ نےمسلم مخالف اقدامات کوکارنامہ قرار دیدیا، ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے...
کراچی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت پریس کی آزادی کا تحفظ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے ڈی جی، آئی ایس پی آر ، میجر جنرل بابر افتخار سے راولپنڈی...
کابلافغان طالبان نے ہوائی اڈوں کے انتظامات عرب امارات کے سپرد کرنےکامعاہدہ کرلیا،طالبان کےنائب وزیراعظم...
کراچی ہم پولیو کے خاتمے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے لیکن پھر بے احتیاطی ہوئی اور تین کیسز سامنے آگئے۔ تحقیقات...
اسلام آباد پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی...