سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے بنک اکائونٹ میں رقم 5کروڑ سے ساڑھے 14 کروڑ تک جا پہنچی

14 جنوری ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے بنک اکاونٹ میں رقم 5 کروڑ سے بڑھ کر 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کے قریب تک جا پہنچی۔موجودہ کمیٹی نے کارکردگی کے اعتبار سے سابقہ تمام رکارڈ توڑ دیئے ۔ بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن رانا شاہد نے بتا یا کہ جولائی 2019 سے 12جنوری 2022 کے دوران 3 سال میں پی ایس جی پی سی کے بنک اکاونٹ میں رقم 5 کروڑ سے بڑ ھ کر 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کے قریب تک جا پہنچی۔