اسلام آباد ( وقائع نگار ) ائیر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران، جے سی اوز، ائیرمین اور سویلینز کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سید نعمان علی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 126 افسران، جے سی اوز، ائیرمین اور سویلینز کو چیف آف دی ائیر اسٹاف تعریفی اسناد، 27 افسران کواعلٰی پیشہ وارانہ خدمات کے بیجز سے نوازا گیا۔ 20 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری(درجہ دوم) اور (درجہ سوئم) دئیے گئے۔ یہ اعزازات فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام، افسران اور ائیرمین نے شرکت کی۔
دبئی شام کے صدر بشار الاسد نے اتوار کو ابوظہبی میں اماراتی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جو گزشتہ ماہ ان کے ملک میں...
نیویارک اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے رواں ماہ فنڈنگ کی قلت کی وجہ سے 40 لاکھ افغان شہریوں کے لیے...
اسلام آبادنگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے قانون اورسابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور...
لاہور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سابق گورنر پنجاب چوہدر ی سرور کو...
بغداد شمالی عراق میں کرد آبادیوں پر ایران کے حملوں کے چند ماہ بعد ہی دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کا...
اسلام آباد گورنمنٹ حج سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ حج درخواستوں کی وصولی کا کام...
اسلام آباد پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کیلئے فرانسیسی ایجنسی نے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کردیا...
اسلام آباد وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی کی...