وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

14 جنوری ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی بیورو کریسی سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن فرح مسعود کو گریڈ 21میں ریگولر کرکے مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ کےگریڈ 19 کے امیر محمد خان نیازی کو ڈپٹی سیکرٹری وفاقی تعلیم ڈویژن اور تقرری کی منتظر آفس مینجمنٹ گروپ کی نمرہ خان کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن توقیر علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 17 کے غلام خالق کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔