ہاکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ جمع کرانےکیلئے مراسلہ جاری

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینیئر و جونیئر ہاکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ جمع کرانے کے لئے ہیڈ کوچز ینجرز قومی جونیئر و جونیئر ہاکی ٹیم کو مراسلہ جات جاری کردیئے۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے جونیئر عالمی کپ بھونیشور انڈیا میں شرکت کرنے والی قومی جونیئر ہاکی ٹیم اور ایشین چیمپینز ٹرافی ڈھاکہ،بنگلہ دیش میں شرکت کرنے والی قومی سینیئر ہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹ جمع کرانے کے لئے ہیڈ کوچ اولمپین دانش کلیم اور اولمپین خواجہ جنید کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کی مفصل رپورٹ رواں ہفتہ کے اختتام تک جمع کرادی جائے۔