5 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کل سے شروع ہوگی

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالجز کے تعاون سے 5 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز (کل) ہفتہ سے منی سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگی، گذشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اور گیمز میں مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبا ء وطالبات حصہ لیں گے،جن میں آرچری، باسکٹ بال، فٹ سال، کرکٹ، تھروبال، سکٹنگ تائیکوانڈو، روپ سکیپنگ، جمناسٹک، رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں۔