پنجاب گیمز ‘ راولپنڈی ڈویژن کی ٹیموں کے ٹرائلز جاری

14 جنوری ، 2022

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)73ویں پنجاب گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیموں کے ٹرائلز جاری، کراٹے اورتائیکوانڈو کے بعد آرچری، اتھلیٹکس، بیس بال، بیڈمنٹن، ہاکی، ووشو، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک ، والی بال اورباسکٹ بال کی ٹیمیں بھی منتخب کرلی گئیں۔ تمام ٹیموں کے ٹرائلز ڈی او سپورٹس راولپنڈی عبدالوحیدبابر اور ڈی ایس او شمس توحیدعباسی کی زیرنگرانی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کوچز اورکھیلوں کی ڈویژنل ایسوسی ایشنوں کے تعاون سے جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن کادستہ 23جنوری کولاہور روانہ ہوگا ۔