اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور وزیر مملکت محمد اظفر احسن نے سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے حکومت چاہتی یے کہ بزنس کمیونٹی اپنے کاروبار کو وسعت دے اور منافع کما کے دولت پیدا کرے ۔موجودہ حکومت نجی شعبے کے لئے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا کاروباری تنازعات کے فوری حل کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام اور نجی شعبے کے نئے کاروبار شروع کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا قابلِ ذکر ہےچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سستی اور آسان فنانسنگ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اس سلسلہ میں ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سرمایہ کاری بورڈ میں اصلاحات کا عمل جاری ہےسرمایہ کاری بورڈ میں اصلاحات کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کا فروغ ہے سرمایہ کاری بورڈ نے ملک بھر میں 22 اسپیشل معاشی زون کی منظوری دی ہے انہوں نے نجی شعبہ کی اہمیت کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ نہ صرف ٹیکسوں کی ادائیگی کرتا ہے بلکہ ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے وزیراعظم نے ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان ریگولیٹری موڈرنائزیشن انشیٹو شروع کیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد برھے گا۔
اسلام آباد تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں...
راولپنڈی ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پھل کی مکھی کے میزبان پودوں میں امرود، لوکاٹ، جامن،...
راولپنڈی افسران روزانہ بنیاد پر کھادوں اور پیسٹی سائیڈز کے مقررہ نر خوں پر فروخت کا ریکارڈ مر تب کر نے کے...
گوجرخان بیوہ خواتین نے اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں کلیم ادا کئے جائیں،ڈیتھ کلیم متاشرین...
راولپنڈی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رئوف کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر...
اسلام آبادوزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج ایک مذہبی فریضہ ہے اس کیلئے...
اسلام آباد خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا‘ جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں بارش ہوئی اور تیز...
اسلام آباد جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا جبکہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے...