خیبر پختونخواہ کی 3ہزار خواتین کو ڈیجیٹل تربیت سے با اختیار بنادیاگیا

14 جنوری ، 2022

کراچی(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ڈیجیٹل تربیت کے ذریعہ ویمن ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت کے پی کے کی 3ہزار خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے با اختیار بنادیاہے، اس سلسلے میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کے پی کے آئی ٹی بورڈ سمیت ساتوں اضلاع سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔