کیپ ٹائون ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں،جنوبی افریقا کو 111رنز درکار

14 جنوری ، 2022

کیپ ٹائون (جنگ نیوز) کیپ ٹائون ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، بھارتی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوکر 198رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہوم سائیڈ کو فتح کیلئے 211رنز کاہدف ملا۔ کھیل ختم ہونے پر ہوم سائیڈ نے دو وکٹ پر 101رنز بنائے تھے۔ اسے کامیابی کیلئے مزید 111رنز درکار ہیں۔