اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوی سیلنگ کلب گرانے ، پاکستان نیول فارمز اور نیوی گالف کورس کو سی ڈی اے کی تحویل میں دینے کے فیصلوں کیخلاف پاکستان نیوی کی انٹراکورٹ اپیلیں تکنیکی خامی کے باعث واپس کر دیں، عدالت نے کہا کہ وفاق کی طرف سےوزارت دفاع کے ذریعے اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں، جمعرات کو پاکستان نیوی نے 11 جنوری کے عدالتی فیصلوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کیں جن میں سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیلوں پر فیصلے تک عدالتی فیصلے معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی، اپیلوں کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، دوران سماعت پاکستان نیوی کے وکیل نے کہا کہ جس کیس میں نیوی گالف کورس کو غیر قانونی قرار دیا گیا اس میں پاکستان نیوی فریق ہی نہیں تھی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ یب نے کہا کہ پاکستان نیوی کو سیکرٹری دفاع کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی چاہئے تھی، جسٹس عامر فاروق نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا اٹارنی جنرل آفس کو چھوڑ کر براہ راست یہ اپیلیں آ سکتی ہیں؟ پاکستان نیوی وزارت دفاع کے ماتحت آتا ہے اور وفاق کے ذریعے انٹراکورٹ اپیل آنی چاہئے۔
کراچی جیوکےپروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ ’’میں گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پاکستان انجم تاجران...
اسلام آباد قومی ایئر لائنز کی فضائی میزبان حنا ثانی کی کہانی میں نعمان نامی نیا کردار سامنے آگیا، نعمان ...
اسلام آباد چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ بھاری...
حیدر آباد حیدرآباد میں 10 گھنٹے کے دوران 3 پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
واشنگٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ روس یوکرین جنگ، اسرائیل ایران کشیدگی سے عالمی جنگ کا خدشہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے...
کراچی 6ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا،سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 32ہوگئی۔ حلف اٹھانے...
لاہور تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینوں کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہو سکا، جولائی 2022سے کمشنرز کو عارضی چارج دے کر...