اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو قومی سلامتی پالیسی26-2022کا اجراء کریں گے۔ پالیسی کا مرکزی فریم ورک شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور معاشی سیکورٹی ہے تاکہ پاکستان کو اقتصادی طور پر محفوظ اور مستحکم بنا یا جاسکے۔ وزیراعظم کلاسفائیڈ قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کا اجرا کریں گے جوپاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کی پہلی دستاویز ہے ۔ قومی سلامتی پالیسی جغرافیائی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جیو اکنامک ویژن کی عکاسی کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ باہمی احترام اور یکساں خودمختاری کی بنیاد پر پاکستان کی خارجہ پالیسی اور فوجی صلاحیت کا اولین مقصد خطے اور اس سے باہر امن و استحکام ہے ۔ پالیسی کی تشکیل کے عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ متعدد مشاورتیں کی گئی اور قومی سلامتی کے ماہرین سمیت 600سے زائد افراد کی آراء حاصل کی گئی ہیں ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ہماری قومی سلامتی کی سوچ اقتصادی وسائل کے فروغ کے ذرائع کی نشاندہی کرتی ہے تاکہ پاکستان کی روایتی اور غیر روایتی سلامتی کو بیک وقت مضبوط بنایا جاسکے۔ قومی سلامتی پالیسی کے اہم مقاصد میں قومی ہم آہنگی معاشی مستقبل کا تحفظ ، دفاع اور علاقائی سالمیت ،داخلی سلامتی ، بدلتی دنیا سے ہم آہنگ خارجہ پالیسی اور انسانی سلامتی شامل ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد پاکستان کے ترقی یافتہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے درمیان اقتصادی ،بیرونی عدم توازن ، سماجی و اقتصادی عدم مساوات اور جغرافیائی تفاوت جیسے تین سنگین چیلنجز کو دور کرنا ہے ۔ دستاویز میں زور دیا گیا کہ پاکستان کی دفاع وعلاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلائی ٹیکنالوجی اور اس کا استعمال اور انفارمیشن و سائبر سکیورٹی کے فروغ کے ذریعے ہائبرڈ وار فیئر کا مقابلہ کیا جائے گا ۔داخلی سلامتی کے حوالے سے پالیسی میں ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے ، دہشتگردی ، انتہا پسندی اور پرتشدد رویوں اور قومی بنیادوں پر تفریق کیخلاف عدم برداشت اور منظم جرائم کی لعنت کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے ۔ قومی سلامتی پالیسی عالمی سطح پر پاکستان کے مفاد اور مئوقف کا دفاع کرے گی ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قر ارداوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل ملکی سلامتی کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کی پالیسی کی دستاویز میں نوجوانوں پر مرکوز پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے ، غذائی تحفظ کی ضمانت دینے ، بنیادی صحت کے تحفظ کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے26ارب روپے کی لاگت سے صوبہ کے10لاکھ غریب خاندانوں کو آٹے اور خوردنی اشیا ءکی سستی...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں...
کراچی جیو کے پروگرام’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ میجورٹی ویو تین...
راولپنڈی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے...
اسلام آباد سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ...
فیض آبادافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ایک گائوں میں لینڈ سلائیڈز سے 4افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ شکر ہے کورونا وبا کے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ممبر فائنانس...