شہبازشریف کی شعیب اختر کے گھر آمد،والدہ کے انتقال پر تعزیت

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف جمعرات کو سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر گئے اور شعیب اختر سے ان کی والدہ کی وفات پرتعزیت و فاتحہ خوانی کی،شعیب اختر سےگفتگو ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے، آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں، شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،شعیب اختر نے تعزیت کیلئے آمد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔