خواتین سمیت مختلف ارکان وزیراعظم کیساتھ تصویریں بنواتےرہے

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان جمعرات کو قومی اسمبلی کے طویل اجلاس میں موجود رہے۔ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران وہ اپنی نشست پر بیٹھے تسبیح پڑھتے رہے۔ وزیراعظم سے ایوان میں مختلف اراکین نے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ خواتین سمیت مختلف اراکین ان کیساتھ تصویریں بنواتے رہے۔ حکومتی اراکین ʼʼکون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خانʼʼ کے وقفے وقفے سے نعرے بھی لگاتے رہے۔