اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی،نیوز ایجنسیز ) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے جمعرات کو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، اختر مینگل نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرمولانا فضل الرحمٰن کو مبارکباد دی ، ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق دونوں رہنمائوں نے منی بجٹ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمان کے اندر اورباہر ملکر حکومت کو بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ،ملاقات میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، میر ہاشم نوتیزئی ، اسلم غوری اور مفتی ابرار احمد بھی موجودتھے،مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ، 2022 نااہل حکمرانوں کا آخری سال ہے، جلد قوم کو خوشخبری ملے گی، نا اہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائیں ، سٹیٹ بینک جیسے خودمختار ادارے کو گروی رکھوانے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے، اختر مینگل نے کہا کہ نا لائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے ،انکا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور مقابلہ کرینگے۔
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے26ارب روپے کی لاگت سے صوبہ کے10لاکھ غریب خاندانوں کو آٹے اور خوردنی اشیا ءکی سستی...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں...
کراچی جیو کے پروگرام’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ میجورٹی ویو تین...
راولپنڈی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے...
اسلام آباد سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ...
فیض آبادافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ایک گائوں میں لینڈ سلائیڈز سے 4افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ شکر ہے کورونا وبا کے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ممبر فائنانس...