اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ہزارہ کو صوبہ بنانے اور قومی اسمبلی میں صوبہ کے بل کے التواء کے خلاف جمعرات کو صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کی قیادت چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود،سینیٹر صابر شاہ، سجاد قمر ،ڈاکٹر سجاد اعوان سمیت دیگر نے کی ۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال،سابق وفاقی وزیر آفتاب شیخ ،سابق وفاقی وزیر مواصلات سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ سردار محمد یوسف نے خطاب میں کہا پونے دو سال سے صوبہ ہزارہ کا بل قومی اسمبلی میں التواء کا شکار ہے۔ہم نے صوبے سے دوبارہ قرارداد پاس کی کہ ہزارہ سمیت جہاں صوبوں کی ضرورت ہےفوری طور پر ایک کمیشن تشکیل دیا جائے جو حد بندی کا تعین کرے، ہم 23 جنوری کو کراچی اور پھر ایبٹ آباد، مانسہرہ ،بٹگرام، تورغر، کوہستان میں احتجاجی جلسے کریں گے اگرہماری آواز نہ سنی گئ توہم دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے آ کر بیٹھیں گے اور اس وقت تک نہیں اٹھیں گے جب تک صوبہ نہیں بن جاتا۔احسن اقبال نےکہا عمران خان نے جہاں ہزارہ کا وعدہ کیا تھا وہاں نوے دن میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا بھی وعدہ کیا تھالیکن یہ سب مطالبے سرد خانے میں پڑے ہیں،مسلم لیگ ن نئے صوبے بنانے کی حامی ہے، انشاءاللہ مسلم لیگ صوبہ ہزارہ بنائے گی۔ سابق وفاقی وزیر مواصلات سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہم صوبہ ہزارہ کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔سینیٹر طلحہ نے کہا کہ انھوں نے آج سینٹ میں صوبہ ہزارہ کے لیے بل جمع کرا دیا ہے،ہم تمام پارلیمانی جماعتوں سے مل کر اس کو منظور کرائیں گے۔ مرتضی جاوید نے کہا اگر صوبہ ہزارہ کا بل نہ منظور کیا گیا تو پھر ہزارہ کے عوام پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو کریں گے۔ سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹ وقت کی ضرورت ہے۔ پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرامن عوام کی آواز سنیں۔ مفتی کفایت اللہ، امیر اسلام آباد مولنا عبدالمجید ہزاروی، علی گوہر بلوچ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سابق وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب ،سابق ممبران صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد، ملک عمر فاروق سمیت کوآرڈی نیٹر کوہستان پرنس فضل حق، کوآرڈی نیٹر ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی ،سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن، سردار ظہور احمد، سید مظہر علی قاسم، ابراہیم شاہ، سردار لیاقت کسانہ ،سید ریاض علی شاہ، قاضی محمد صادق ، طاہر جاوید عباسی،مولانا منظور، مفتی جمیل فاروقی، مولانا گوہر رحمن، سردار مشتاق، ملک جہاں زیب، مفتی عبدالسلام ,سردار سید غلام،رفیع اللہ شیرازی، مولنا سلطان محمود ضیاء، اسد جاوید جدون ، جاوید جدون، قاری محبوب الرحمن ،مولانا ہارون الرشید، مولانا میاں عنایت الرحمن، سردار شاہ خان۔جنید قاسم، عمر نواز خان ،سردار اویس و دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نےایک ہی نعرہ صوبہ ہزارہ،بن کے رہے گا صوبہ ہزارہ کے نعرے لگائے۔
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے26ارب روپے کی لاگت سے صوبہ کے10لاکھ غریب خاندانوں کو آٹے اور خوردنی اشیا ءکی سستی...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں...
کراچی جیو کے پروگرام’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ میجورٹی ویو تین...
راولپنڈی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے...
اسلام آباد سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ...
فیض آبادافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ایک گائوں میں لینڈ سلائیڈز سے 4افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ شکر ہے کورونا وبا کے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ممبر فائنانس...