اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں رونما ہونیوالی تبدیلیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ وزارت کے افسران دور جدید کے میڈیا چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے خود کو تیار کریں،یہ بات انہوں نے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں 32 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ڈومین سپیسیفک تربیتی پروگرام کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں وزارت اطلاعات کے مختلف اداروں کے سربراہان اور زیر تربیت افسران کے علاوہ میڈیا ماہرین اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسروں نے شرکت کی، سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا نے عام لوگوں تک اطلاعات کی رسائی کو سہل بنا دیا ہے،وزارت اطلاعات کے افسران تندہی سے کام کرتے چلے آ رہے ہیں تاہم اس امر کی ضرورت ہے کہ وزارت کے افسران تمام ضروری تربیتی کورسز میں دلجمعی سے شریک ہوں، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی نے کہا کہ ایک ماہ کے تربیتی پروگرام میں افسران کو میڈیا قوانین اور انتظامی امور میں دسترس کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے تمام ضروری امور سے متعلق آگاہی دی گئی ہے جس کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں،ڈائریکٹر انفارمیشن سروس اکیڈمی غزالہ امبرین نے شرکاءکو کورس کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، تقریب کے آخر میں کورس میں افسران میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے26ارب روپے کی لاگت سے صوبہ کے10لاکھ غریب خاندانوں کو آٹے اور خوردنی اشیا ءکی سستی...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں...
کراچی جیو کے پروگرام’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ میجورٹی ویو تین...
راولپنڈی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے...
اسلام آباد سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ...
فیض آبادافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ایک گائوں میں لینڈ سلائیڈز سے 4افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ شکر ہے کورونا وبا کے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ممبر فائنانس...