اسلام آباد(فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی)قومی اسمبلی میں جمعرات کو ’’منی بجٹ‘‘ کی منظوری کے موقع پر ایوان میں عددی اکثریت رکھنے والی دونوں جماعتوں مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے قائدین اپنے پارلیمانی رفقا کے ’’جلو‘‘میں ایوان میں داخل ہوئے ،پہلے شہباز شریف ایوان میں داخل ہوئے تو مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے پر جوش انداز میں ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور ارکان کی بڑی تعداد نے اپوزیشن لیڈر کیلئے ڈیسک بجا کر ان سے یکجہتی کے اظہار کا انداز اختیار کرتے ہوئے ہاتھ ملایا جس کے تھوڑی دیر بعد ہی آصف زرداری ماسک پہنے بلاول بھٹو اور جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر اسعد الرحمان اور بلاول بھٹو کے ہمراہ’’اگلی باری پھر زرداری‘‘کے نعروں میں ایوان میں داخل ہوئے انہوں نے اپنی پارٹی کے ارکان کو اشارے سے ماسک پہننے کی ہدایت کی اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایوان میں ہم آہنگی کا منظر دیدنی تھا جب شہبازشریف آصف زرداری کے پاس گئے،ان سے ہاتھ ملایا اور احوال دریافت کئے، پیپلزپارٹی کی شازیہ مری اور آغا رفیع اللہ نے نکتہ اعتراض پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ’’منی بجٹ‘‘ پر عوام سے کسی سطح پر کوئی رائے نہیں لی گئی جبکہ گلی کوچوں میں ان کی رائے سب جانتے ہیں اس لئے نئے ٹیکسوں کی تفصیلات سے عوام کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے ، نویدقمر نے کہا کہ آج عام اجلاس ہے تو پھرسکیورٹی کے اتنے سخت اقدامات کیوں کئے گئے ہیں ،مہمانوں کی گیلریاں بھی بند کر دی گئی ہیں،ن مسلم لیگ(ن)پنجاب کے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد ان کی نشست پر کامیاب ہونے والی ان کی اہلیہ شائستہ پرویز جب رکنیت کا حلف اٹھانے آئیں تو وہ انتہائی افسردہ تھیں، بعد میں اظہار خیال کرتے ہوئے وہ کئی مرتبہ آبدیدہ بھی ہوئیں، انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں جمہوریت کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنی تقریر کا اختتام بھی نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگا کر کیا ۔
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے26ارب روپے کی لاگت سے صوبہ کے10لاکھ غریب خاندانوں کو آٹے اور خوردنی اشیا ءکی سستی...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں...
کراچی جیو کے پروگرام’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ میجورٹی ویو تین...
راولپنڈی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے...
اسلام آباد سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ...
فیض آبادافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ایک گائوں میں لینڈ سلائیڈز سے 4افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ شکر ہے کورونا وبا کے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ممبر فائنانس...