بلاول بھٹو سے حیدر ہوتی،ایمل ولی خان کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد( وقائع نگار ) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حیدر ہوتی اور خیبرپختونخوا میں اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل ولی خان سے اسفند یار ولی خان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل ولی خان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں رہنمائوں سے منی بجٹ کی پارلیمان سے منظوری اور عوام کے معاشی مسائل پر بات چیت کی ۔اس موقع پر شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی موجودتھے ۔