اسلام آبا د( خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن جماعتوں نےقومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے منی بجٹ کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نےمظاہرے سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عمران نیازی پاکستان پر مسلط ہے،منی بجٹ سے غریب آدمی کا گھلا گھونٹا جا رہا ہے،کے پی کے میں تحریک انصاف کوشکست ہو ئی ، عمران نیازی ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے ،غریب کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے،عوام نے اس مہنگائی کیخلاف نکلنا ہے،ہمیں اس ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنا ہو گابجلی کبھی آتی ہے، کبھی جاتی ہےپی ٹی آئی کے چینی، گیس اددیات میں اربوں کھربوں کےسکینڈل سامنے آئے، مظاہرے میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیر ی رحمان ،سابق چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری ،صوبائی صدر قمر زمان کائرہ ، سابق سپیکر سردار ایاز صادق ،رانا ثنا ء اللہ ، ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال، جے یو آئی کےپارلیمانی لیڈر مونالا اسعد محمود ،مولانا المجید ہزاروی ،مسلم لیگ (ن) کےسابق میئر پیر عادل شاہ ،سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ،سجاد خان ،چوہدری رفعت ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل خان، شہزادی کوثر گیلانی ،نرگس فیض ملک ،سبط الحسن بخاری ،قمر عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ،مولانا عبدالمجید ہزاروی ،سجاد خان اور انجم عقیل خان ،جلوسوں کی شکل میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پہنچے،مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج کے احتجاج سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ،آج کے احتجاج نے بتا دیا کہ عوام کا فیصلہ کچھ اور ہے،انہوں نے استفسار کیا کہ حکمران بتا ئیں ساڑھے تین سو ارب روپے کی سبسڈی واپس لینے سے کون کون سی چیز مہنگی نہیں ہو گی ، جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمودنے کہاکہ ہم منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ،ہم حکومتی فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہاکہ تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے عوام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے گئے ہیں، پیپلزپارٹی کے نیئر حسین بخا ری نے کہاکہ ساڑھے تین برسوں عام استعمال کی اشیا ء دگنی قیمتوں پر پہنچ گئی ہیں۔
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے26ارب روپے کی لاگت سے صوبہ کے10لاکھ غریب خاندانوں کو آٹے اور خوردنی اشیا ءکی سستی...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں...
کراچی جیو کے پروگرام’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ میجورٹی ویو تین...
راولپنڈی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے...
اسلام آباد سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ...
فیض آبادافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ایک گائوں میں لینڈ سلائیڈز سے 4افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ شکر ہے کورونا وبا کے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ممبر فائنانس...