پوٹھوہار سمیت ملک میں ضرورت کے تحت نئے صوبے بنائےجائیں ،خالد مقبول صدیقی

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایم کیو ایم پاکستان نے صوبہ پوٹھوہار کی اصولی حمایت کر دی ہے،چئیرمین تحریک صوبہ پوٹھوہار راجہ اعجاز کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی، اس موقع پرکنوئنیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نہ صرف صوبہ پوٹھوہار بننا چاہیے بلکہ ملک میں جہاں بھی نئے صوبوں کی گنجائش بنتی ہے وہاں نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کا قیام عمل میں لانا چاہیے،یہ وقت کی اہم ضرورت ہے،اس موقع پر انہیں نئے صوبہ جات تحریک کا آئندہ ہونیوالا اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔ملاقات میں MQM کے ڈپٹی کنوئنیر کنور نوید،منسٹر آئی ٹی امین الحق،سینیٹر خالدہ عطیق،ایم پی اے محمد حسین،ممبر رابطہ کمیٹی ارشاد ظفر،شکیل احمد اور فرقان بھی شامل تھے۔